ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اومیکرون سے متعلق سامنے آئی راحت دینے والی خبر ، عوام سے بداحتیاطی نہ کرنے کی اپیل

اومیکرون سے متعلق سامنے آئی راحت دینے والی خبر ، عوام سے بداحتیاطی نہ کرنے کی اپیل

Sat, 25 Dec 2021 21:04:42    S.O. News Service

نئی دہلی،25؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اومیکروین سے متاثرہ  لوگوں کو گزشتہ کووڈ-19 ویریئنٹ کے مقابلے میں اسپتال میں دیکھ بھال کی ضرورت 50 سے 70 فیصد کم ہوتی ہے۔ ایک تجزیہ میں اس کی جانکاری دی گئی ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی (یو کے ایچ ایس اے) نے کہا کہ اس کے شروعاتی نتائج خوش کن ہیں، لیکن ویریئنٹ اب بھی اسپتال میں بڑی تعداد میں لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

ایجنسی کا تازہ تجزیہ نومبر کے شروع سے برطانیہ میں اومیکرون اور ڈیلٹا کے سبھی معاملوں پر مبنی ہے، جس میں 132 لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ نئے ویریئنٹ سے متاثر ہونے کے 28 دنوں کے اندر 14 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ یو کے ایچ ایس اے کے چیف ایگزیکٹیو جینی ہیرس نے کہا کہ ’’ہمارا تازہ تجزیہ ایک خوش کن شروعاتی اشارہ دکھاتا ہے کہ جو لوگ اومیکرون ویریئنٹ سے متاثر ہیں وہ دیگر ویریئنٹ کے مقابلے میں اسپتال میں داخل ہونے کے کم جوکھم میں ہو سکتے ہیں۔‘‘ جنوبی افریقہ، ڈنمارک، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر رپورٹ میں سبھی نے سنگینی کو کم کرنے کی طرف اشارہ کیا ہے۔ البتہ ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان سب کے باوجود عوام کو بد احتیاطی نہیں کرنی چاہئے اور اپنی صحت کا پورا خیال رکھنا چاہئے۔


Share: